کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی کا انتخابی نتائج پر اہم بیان
ویب ڈیسک
|
5 Jun 2024
بھارت کی سیاسی جماعت کانگریس نے لوک سبھا کے انتخابات کے نتائج کو عوام کی فتح قرار دے دیا۔
کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ انتخابی نتائج عوام کی جیت ہے، ہم نے پہلے ہی کہا تھا ہماری لڑائی مودی ورسز عوام ہے ، مینڈیٹ مودی کے خلاف ہے، جوکہ مودی کی ہار ہے۔
راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی اور امیت شاہ نے تمام اداروں کو دھمکایا اور ڈرایا، ہماری لڑائی آئین کو بچانے کیلیے تھی۔
راہول گاندھی نے کہا کہ انتخابات میں ہمیں بھارتی مینڈیٹ ملا، اسٹاک مارکیٹ کہنا ہے مودی گئے تو بھارتی بزنس میں مین ادھانی گئے، عوام نے بتادیا ہے کہ ہمیں مودی نہیں چاہیے، میں انتخابات میں حصہ لینے والے بھارتیوں کو مشکور ہوں۔
راہول گاندھی نے کہا کہ مینڈیٹ میں سب سے بڑا کردار بھارت کی غریب عوام کا ہے، کانگریس آپ کے ساتھ ہے اور ہم اپنے تمام وعدے پورے کریں گے۔
Comments
0 comment