خانہ کعبہ میں تصویر کشی کے حوالے سے گائیڈ لائنز

خانہ کعبہ میں تصویر کشی کے حوالے سے گائیڈ لائنز

سعودی وزارت حج و عمرہ نے گائیڈ لائنز جاری کردیں
خانہ کعبہ میں تصویر کشی کے حوالے سے گائیڈ لائنز

ویب ڈیسک

|

23 Sep 2024

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصویر اور ویڈیو بنانے کے حوالے سے نئے ضوابط کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد عازمین کی حرمت اور رازداری کا تحفظ کرنا ہے۔

مذکورہ پابندیاں یا قواعد و ضوابط وزارت حج عمر نے سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک پیج پر کیے۔

 ہدایات میں مقدس مقام کے اندر تصاویر لینے کے لیے مخصوص اصولوں کی وضاحت کی گئی ہے۔

 رہنما خطوط کے مطابق، زائرین کو تصاویر لینے سے پہلے ہجوم سے محفوظ فاصلے پر کھڑے ہونا ضروری ہوگا۔

اس کے علاوہ کسی کی اجازت کے بغیر فرائض ادائیگی یا دیگر لمحات کی تصاویر پر پابندی ہوگی۔

 رہنما خطوط میں ساتھی حاجیوں کی رازداری کا احترام کرنے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی، یہ کہا گیا کہ زائرین کو ان کی رضامندی کے بغیر دوسرے حاجیوں کی تصویریں نہیں لینا چاہیے۔

 وزارت نے عازمین کرام پر زور دیا کہ وہ تصاویر لینے میں زیادہ وقت نہ گزاریں، بجائے اس کے کہ وہ اپنی دعاؤں اور مذہبی سرگرمیوں کو ترجیح دیں۔ 

 ان رہنما خطوط کو متعارف کروا کر، سعودی حکومت کا مقصد مسجد الحرام کے وقار اور تقدس کو برقرار رکھنا ہے، تاکہ حجاج کرام کو غیر ضروری خلفشار کے بغیر اپنی روحانی ذمہ داریوں کو پورا کر سکیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!