خواتین کیلیے گھر خطرناک ترین قرار، ہر 10 منٹ میں 1 خاتون قتل

خواتین کیلیے گھر خطرناک ترین قرار، ہر 10 منٹ میں 1 خاتون قتل

یو این کی رپورٹ کے مطابق سالانہ 50 ہزار خواتین کو قتل کیا گیا ہے
خواتین کیلیے گھر خطرناک ترین قرار، ہر 10 منٹ میں 1 خاتون قتل

ویب ڈیسک

|

26 Nov 2025

اقوامِ متحدہ نے پیر کے روز جاری کی گئی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سال 2024 میں تقریباً 50 ہزار خواتین اور لڑکیوں کو ان کے اپنے قریبی مرد رشتے داروں نے قتل کیا۔ 

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر 10 منٹ بعد ایک خاتون جان سے جاتی ہے، جو اس جرم کے سدباب کے حوالے سے عالمی کوششوں کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2024 میں ہونے والی 50 ہزار ہلاکتیں 2023 کے مقابلے میں معمولی کمی ضرور ہیں، مگر یہ کمی اتنی نہیں کہ اسے کسی مثبت رجحان کا ثبوت کہا جاسکے۔ یہ اعداد و شمار یومِ عالمی خاتمہ تشددِ خواتین کے موقع پر جاری کیے گئے۔

دنیا بھر میں روزانہ 137 خواتین قتل ہوئیں، یعنی ہر 10 منٹ پر ایک خاتون کو قتل کیا گیا۔

رپورٹ یہ بھی بتاتی ہے کہ دنیا بھر میں قتل ہونے والی 60 فیصد خواتین اپنے ہی گھر کے مردوں کا نشانہ بنیں، جن میں باپ، بھائی، شوہر، قریبی رشتے دار حتیٰ کہ چچا تک شامل ہیں۔

دوسری جانب، مردوں کے قتل میں محض 11 فیصد کیسز ایسے تھے جن میں قاتل کوئی قریبی فرد تھا۔

گھر خواتین کے لیے سب سے خطرناک جگہ قرار 

رپورٹ کے مطابق خواتین کے قتل کے حوالے سے ’’گھر‘‘ سب سے زیادہ خطرناک ثابت ہو رہا ہے۔

مطالعے میں کہا گیا ہے کہ "خواتین اور بچیوں کے لیے قتل کا سب سے زیادہ خطرہ اسی جگہ سے جڑا ہے جہاں انہیں سب سے محفوظ ہونا چاہیے یعنی ان کا گھر۔"

افریقہ سب سے زیادہ متاثر

اعداد و شمار کے مطابق افریقہ femicide کا بدترین شکار ہے، جہاں 2024 میں 22 ہزار خواتین قتل ہوئیں۔

یو این ویمن کی پالیسی ڈویژن کی ڈائریکٹر سارہ ہینڈرکس کے مطابق:ں"فیما سائیڈ کبھی یکایک نہیں ہوتا، یہ اکثر تشدد کے اُس سلسلے کا آخری مرحلہ ہوتا ہے جو قابو پانے کی کوشش، دھمکیوں اور ہراسانی بشمول آن لائن سے شروع ہوتا ہے۔"

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ڈیجیٹل ٹولز، سوشل میڈیا اور اے آئی کے پھیلاؤ نے خواتین کے خلاف تشدد کو مزید بڑھا دیا ہے۔

مصنوعی ذہانت سے جعلی تصاویر بنانا، کسی خاتون کی معلومات استعمال کر کے آن لائن ہراسانی یا اسے خطرے میں ڈالنا نئے اور تیزی سے بڑھتے ہوئے جرائم ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!