کوئی بھی اہم فیصلہ سپریم لیڈر کی اجازت کے بغیر نہیں ہوگا،ایرانی صدر

کوئی بھی اہم فیصلہ سپریم لیڈر کی اجازت کے بغیر نہیں ہوگا،ایرانی صدر

ایسا کوئی بھی بیان، تجزیہ یا موقف جو معاشرے میں تقسیم پیدا کرے، دراصل دشمن کے مقاصد کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔
کوئی بھی اہم فیصلہ سپریم لیڈر کی اجازت کے بغیر نہیں ہوگا،ایرانی صدر

Webdesk

|

24 May 2026

تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ممکنہ معاہدے سمیت ملک کا کوئی بھی اہم فیصلہ سپریم لیڈر کی منظوری کے بغیر نہیں کیا جائے گا۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسا کوئی بھی بیان، تجزیہ یا موقف جو معاشرے میں تقسیم پیدا کرے، دراصل دشمن کے مقاصد کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ملک میں کوئی فیصلہ سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے دائرہ کار سے باہر اور سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کی اجازت کے بغیر نہیں ہوگا۔

صدر پزشکیان کے مطابق ریاستی امور چلانے کے لیے ایک متفقہ فیصلے اور اجتماعی اطاعت کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ قومی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!