کویت ایئرپورٹ پر حملہ، فیول ٹینک نشانہ بننے سے آگ بھڑک اٹھی

کویت ایئرپورٹ پر حملہ، فیول ٹینک نشانہ بننے سے آگ بھڑک اٹھی

کویتی حکام کے مطابق ہوائی اڈے کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا
کویت ایئرپورٹ پر حملہ، فیول ٹینک نشانہ بننے سے آگ بھڑک اٹھی

Webdesk

|

1 Apr 2026

کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے کے بعد شدید آگ لگنے کی اطلاع سامنے آئی ہے، جس سے صورتحال کشیدہ ہو گئی۔

کویتی حکام کے مطابق ہوائی اڈے کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جنہیں ایران اور اس کے اتحادی گروہوں سے منسوب کیا جا رہا ہے۔ حکام نے اس کارروائی کو انتہائی خطرناک اور سنگین قرار دیا ہے۔

ایوی ایشن ترجمان عبداللہ الراجي کے مطابق حملوں میں ایئرپورٹ کے فیول ذخیرہ کرنے والے ٹینکوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث وہاں زوردار آگ بھڑک اٹھی۔ امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے کے بعد پروازوں کے شیڈول پر بھی اثر پڑنے کا خدشہ ہے، جبکہ سکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور مزید تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!