کیلی فورنیا کے جنگلات میں امریکی تاریخ کی بدترین آتشزدگی، 3 لاکھ 50 ہزار ایکڑ اراضی خاکستر

کیلی فورنیا کے جنگلات میں امریکی تاریخ کی بدترین آتشزدگی، 3 لاکھ 50 ہزار ایکڑ اراضی خاکستر

امریکی صدر نے آتشزدگی سے نمٹنے کیلیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی
کیلی فورنیا کے جنگلات میں امریکی تاریخ کی بدترین آتشزدگی، 3 لاکھ 50 ہزار ایکڑ اراضی خاکستر

ویب ڈیسک

|

29 Jul 2024

کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ بدترین شدت اختیار کرگئی جس کے بعد اسے امریکی تاریخ کی سب سے خطرناک آتشزدگی قرار دے دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی کیلی فورنیا کے جنگلا میں لگنے والی آگ نے کئی ایکڑ اراضی کو خاک کردیا ہے جبکہ وقت کے ساتھ ساتھ شعلوں کی شدت بڑھ رہی ہے اور یہ تیزی سے دیگر رقبے پر بھی پھیل رہی ہے۔

فائر فائٹرز کے مطابق آگ نے ساڑھے 3 لاکھ اراضی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جبکہ اب تک صرف دس فیصد آگ پر ہی قابو پایا جاسکا ہے جبکہ بجھانے کا عمل ہیلی کاپٹر سے بھی انجام دیا جارہا ہے۔

انتظامیہ نے آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے متاثرہ علاقے میں اطراف کے علاقے سے آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے جبکہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ آتشزدگی میں ہزاروں جانوروں، حشرات، پرندوں کی اموات ہوسکتی ہین۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی ٹیم کو آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں ہر قسم کے تعاون کرنے کی ہدایت کردی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!