1 hour ago
کیلی فورنیا کی مسجد پر حملہ، بہادر محافظ نے شہادت پا کر بڑے نقصان سے بچا لیا
ویب ڈیسک
|
19 May 2026
امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیا گو میں مسجد پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مسجد کا محافظ شہید جبکہ دونوں حملہ آور ہلاک ہوگئے۔
امریکی نشریاتی اداروں کی رپورٹ کے مطابق واقعہ پیر کی صبح 11 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا مبینہ طور پر حملے میں 16 اور 18 سال کے دو لڑکے ملوث ہیں۔
پولیس کے مطابق سن ڈیاگو اسلامی مرکز کے باہر فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ سمیت تین افراد جہاں بحق ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں میں ایک شخص ایسا بھی ہے جو گھر سے گاڑی کے کیموفلاج لباس پہن کر اسلحے کے ہمراہ روانہ ہوا جبکہ اس کی والدہ نے پولیس کو پہلے ہی مطلع کر دیا تھا اور مذکورہ لڑکا خودکشی کا رجحان رکھتا ہے۔
سن ڈیاگو پولیس چیف کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہی۔
انہوں نے بتایا اسلامک سینٹر کے باہر واقع کے تھوڑی دیر بعد مزید گولیاں چلنے کی اواز آئی جس میں ایک راہگیر شخص پر فائرنگ کی گئی تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے۔
پولیس کے مطابق دونوں حملہ اور گاڑی میں سوار ہیں اور وہ اس وقت کاروائی کے بعد وہاں سے نکل چکے ہیں تاہم تلاش کا عمل جاری ہے۔
Comments
0 comment