15 hours ago
لبنان کی تعمیرِ نو، عالمی بینک کا 250 ملین ڈالر دینے کا اعلان

Webdesk
|
26 Jun 2025
بیروت: عالمی بینک نے بدھ کو اعلان کیا کہ اس نے لبنان کی تعمیرِ نو اور بحالی کے لیے 250 ملین ڈالر کے منصوبے کی منظوری دی ہے جو اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان گذشتہ سال کی تباہ کن جنگ سے متاثر ہوا۔
بینک نے پہلے تخمینہ لگایا تھا کہ تعمیرِ نو اور بحالی پر تقریبا 11 بلین ڈالر کے اخراجات ہوں گے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق بینک نے ایک بیان میں کہاکہ عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے لبنان کو 250 ملین امریکی ڈالر اعانت کی منظوری دی ہے تاکہ تباہ شدہ اہم عوامی انفراسٹرکچر اور زندگی کے لیے ضروری خدمات کی فوری مرمت و تعمیرِ نو اور تنازعات سے متثرہ علاقوں میں ملبے کے پائیدار انتظام میں مدد کی جائے۔
عالمی بینک کے شعبہ ترقء شرقِ اوسط کے ڈویژن ڈائریکٹر ژاں کرسٹوف کیریٹ نے کہا، لبنان کی تعمیرِ نو کی بڑی ضروریات کے پیشِ نظر یہ منصوبہ ایک بلین ڈالر کے توسیع پذیر فریم ورک کے طور پر تشکیل دیا گیا ہے جس کے لیے عالمی بینک ابتدائی 250 ملین کا تعاون کرے گا۔
لبنانی وزیرِ اعظم نواف سلام نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس منصوبے کو جنگ سے متاثرہ علاقوں میں اہم بنیادی ڈھانچے اور ضروری خدمات کو پہنچنے والے نقصان کی تعمیرِ نو میں ایک اہم قدم قرار دیا۔
انہوں نے کہا، یہ تعاون ریاست کی زیرِ قیادت لائحہ عمل کے اندر بحالی کی کوششوں کو تقویت دیتا ہے اور انتہائی ضروری اضافی مالی اعانت کے اثرات بڑھاتا ہے۔
Comments
0 comment