لبنان نے ایرانی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا، ملک چھوڑنے کا حکم

لبنان نے ایرانی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا، ملک چھوڑنے کا حکم

لبنان کی وزارت خارجہ نے ایرانی سفیر کو ملک چھوڑنے کے لیے 29 مارچ تک کی مہلت دی
لبنان نے ایرانی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا، ملک چھوڑنے کا حکم

Webdesk

|

24 Mar 2026

لبنان کی حکومت نے ایران کے سفیر محمد رضا شیبانی کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنان کی وزارت خارجہ نے ایرانی سفیر کو ملک چھوڑنے کے لیے 29 مارچ تک کی مہلت دی اور کہا ہے کہ مقررہ وقت کے بعد سفیر کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لبنان میں ایرانی سفارت خانہ بدستور کام جاری رکھے گا تاہم سفیر کی جگہ ناظم الامور تعینات کیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!