لندن پولیس نے قاضی فائز عیسی حملہ کیس کی تفتیش بند کردی
تفتیش بند ہونے کے باوجود مظاہرین کے نام واچ لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک
|
6 Dec 2024
لندن پولیس نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کی تفتیش ختم کر دی۔
تفصیلات کے مطابق لندن پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے قاضی فائز عیسیٰ اور ہائی کمیشن کی سفارتی گاڑی پر مڈل ٹیمپل کے باہر پی ٹی آئی کے حملے کے الزام میں کی گئی شکایت پر کسی کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراون پراسیکیوشن سروس نے پولیس کی طرف سے تیارکردہ کیس کو عدالت لے جانے سے معذرت کر لی۔
لندن پولیس کے مطابق قاضی فائز عیسٰی مقدمے میں مدعی نہیں بنے تھے، تفتیش ختم ہونے کے باوجود پولیس نے واقعہ میں ملوث افراد کو واچ لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا۔
ایک پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ کسی کے خلاف الزامات عائد کرنے کیلئے ضروری شواہد کے تقاضوں کو پورا نہیں کرتا اس لئے شکایت بند کر دی گئی ہے۔
Comments
0 comment