لوک سبھا انتخابات، بھارتیوں نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر پر مودی سے بدلہ لے لیا
Webdesk
|
4 Jun 2024
بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ بنائے گئے سیاسی جماعتوں کے اتحاد این ڈی اے نے حکومت بنانے کیلیے اکثریٹ حاصل کرلی ہے۔
اب تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق این ڈی اے 301 جبکہ کانگریس کے اپوزیشن اتحاد نے 200 سے زائد نشستیں اپنے نام کرلی ہیں تاہم اس بار لوک سبھا کے الیکشن کے نتائج میں ایک بڑا اپ سیٹ بھی ہوا ہے۔
ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر تعمیر کرنے پر بھارت کے شہریوں نے بی جے پی کے امیدوار کو مسترد کردیا جبکہ وہاں سے سماج وادی پارٹی کے امیدوار اوادیش پرشاد نے واضح اکثریت حاصل کرلی ہے۔
فیض آباد لوک سبھا کے الیکشن میں بی جے پی نے اس حلقے سے لالو سنگھ کو اپنا امیدوار نامزد کیا تھا اور امید ظاہر کی تھی کہ رام مندر کی تعمیر کی وجہ سے اسے ہندو انتہا پسند واضح اکثریت سے جتوائیں گے تاہم ایسا ممکن نہیں ہوسکا۔
واضح رہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں لوک سبھا کی 80 نشستیں ہیں جن میں سے ایودھیا فیض آباد کی نشست کو سب سے اہم سمجھا جاتا ہے تاہم اس پر بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
Comments
0 comment