لائیو: بھارت کی لاہور میں حملے کی تصدیق، پاکستان نے 33 ڈرونز گرادیے، 1 شہری شہید

لائیو: بھارت کی لاہور میں حملے کی تصدیق، پاکستان نے 33 ڈرونز گرادیے، 1 شہری شہید

بھارت نے 7 اور 8 کی درمیانی شب پاکستان پر اسرائیلی ساختہ ڈرون فائرنگ کیے ہیں
لائیو: بھارت کی لاہور میں حملے کی تصدیق، پاکستان نے 33 ڈرونز گرادیے، 1 شہری شہید

ویب ڈیسک

|

8 May 2025

بھارت نے پاکستان پر ڈرونز فائر کرنے اور لاہور پر حملے کی تصدیق کردی جبکہ مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کو خاک میں ملاتے ہوئے ہدف سے پہلے ہی متعدد ڈرونز مار گرائے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے لاہور، گوجرانوالا، چکوال، بہاولپور ، میانو، کراچی، چھور، راولپنڈی اور اٹک میں ڈرونز کو ناکارہ بنادیا۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور میں 4 افسران زخمی ہوئے جبکہ دفاعی تنصیبات کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ راولپنڈی میں تین بھارتی ڈرونز کو ناکارہ بنایا گیا اور ایک شہری اس دوران زخمی ہوا ہے۔

پاک فضائیہ اور دفاعی سسٹم نے اب تک 31 اسرائیلی ساختہ بھارتی ڈرونز کو مار گرایا ہے جبکہ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فضا میں متعدد ڈرونز موجود ہیں جنہیں ناکارہ بنایا جائے گا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بھارت نے یہ قدم اٹھا کر بربریت دکھائی اور اس کا حساب اُس سے لیا جائے گا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی پریس کانفرنس کے بعد آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے پاکستان اب تک 33 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز گرا چکا ہے، 

اسرائیلی ساختہ ڈرون سوفٹ کِل اور ہارڈ کِل ہتھاروں سےگرائے ہیں، یہ بزدلانہ حملہ بھارت کی پریشانی اور بوکھلاہٹ کی نشانی ہے، لائن آف کنٹرول پر بھی بھارت نے بھرپور نقصان اٹھایا اور اٹھا رہا ہے، پاکستان کےمختلف علاقوں سےاسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کا ملبہ اٹھایا جا رہا ہے۔

ایک شہری شہید 

سندھ کے علاقے میانو میں بھارتی ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق ہوا۔

پی ایس ایل کے میچز لاہور، پنڈی اور ملتان سے کراچی منتقل

پاک بھارت کشیدگی اور بھارتی جارحیت کے پیش نظر انتظامیہ نے پاکستان سپرلیگ کے تمام میچز کراچی میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی میں دو بھارتی ڈرونز گرانے کی تصدیق

سیکیورٹی حکام کے مطابق کراچی میں 2 بھارتی ڈرونز گرائے گئے ہیں، پہلا ملیر شرافی گوٹھ اور گلشن حدید میں 2 میں گرایا گیا۔

پاکستان کے جواب کا خوف، بھارت کے 25 ائیرپورٹ بند، پروازیں منسوخ

پاکستان کی جوابی کارروائی کے پیش نظر بھارت نے پورے ملک میں الرٹ جاری کردیا اور اپنے 25 ائیرپورٹس 9 مئی تک بند کردیے۔

بھارت کی جانب سے سری نگر، جموں، لیہہ، امرتسر، پٹھان کوٹ، چندی گڑھ، جودھ پور، جیسلمیر، شملہ، دھرمشالہ اور جام نگر  اور دیگر بند کیے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ائیر لائنز نے 200 سے زائد پروازیں بھی منسوخ کردی ہیں اور کئی ائیر لائنز نے اپنے فلائٹ آپریشنز بھی بند کردیے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ائیرپورٹس بند اور سیکڑوں پروازیں منسوخ ہونے سے بھارتی ائیرلائنز کو کروڑوں بھارتی روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

 

 

 

 

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!