مذاکرات کی کامیابی کا امکان، ایران جوہری پروگرام ملتوی کرنے پر رضامند

مذاکرات کی کامیابی کا امکان، ایران جوہری پروگرام ملتوی کرنے پر رضامند

ا۔ریکا نے 20 سال معطلی پرزور دیا ہے
مذاکرات کی کامیابی کا امکان، ایران جوہری پروگرام ملتوی کرنے پر رضامند

ویب ڈیسک

|

14 Apr 2026

امریکی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران نے یورینیم کی افزودگی محدود مدت کے لیے روکنے کی تجویز دی ہے، تاہم امریکا اس حوالے سے زیادہ طویل مدت کا مطالبہ کر رہا ہے۔

رپورٹ میں ایرانی اور امریکی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایران نے پانچ سال تک افزودگی معطل کرنے کی پیشکش کی، جبکہ امریکا نے اسے ناکافی قرار دیتے ہوئے بیس سال تک معطلی پر زور دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تہران کے جوہری پروگرام سے متعلق مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا، لیکن کوئی حتمی اتفاق رائے سامنے نہیں آ سکا۔

تاہم سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ بات چیت کا سلسلہ جاری ہے اور اس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ مستقبل میں کسی ممکنہ معاہدے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے، جبکہ بالمشافہ مذاکرات کے اگلے دور کا امکان بھی موجود ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!