مدینہ میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 40 جاں بحق

مدینہ میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 40 جاں بحق

مرنے والوں میں سے بیشتر کا تعلق بھارت سے ہے
مدینہ میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 40 جاں بحق

ویب ڈیسک

|

17 Nov 2025

بھارتی میڈیا کے مطابق مدینہ منورہ میں پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں عمرہ زائرین کی بس تباہ ہوگئی، جس کے نتیجے میں 40 سے زائد بھارتی شہریوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔

رپورٹس کے مطابق حادثہ پیر کی صبح اُس وقت پیش آیا جب 43 عمرہ زائرین کو لے جانے والی بس مدینہ کے قریب مُفرِحات کے مقام پر ایک ڈیزل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ ٹکر کے فوراً بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی، اور کم از کم 42 افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ زیادہ تر متاثرین کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے تاحال اس واقعے کے بارے میں سرکاری بیان جاری نہیں ہوا۔ تاہم ایک بھارتی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ وزارتِ حج و عمرہ اور عمرہ ٹور کا انتظام کرنے والی ٹریول ایجنسی نے حادثے کی تصدیق کی ہے۔

حتمی اموات کی تعداد فی الحال واضح نہیں، البتہ اطلاعات کے مطابق خواتین اور بچے بھی متاثرہ افراد میں شامل ہیں۔ زائرین نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کر لیا تھا اور مدینہ منورہ جا رہے تھے کہ راستے میں یہ حادثہ پیش آیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!