محسن نقوی سے ملاقات، امریکی کانگریس رکن کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ

محسن نقوی سے ملاقات، امریکی کانگریس رکن کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ

واشنگٹن میں وزیر داخلہ نے کانگریس رکن سے ملاقات کی ہے
محسن نقوی سے ملاقات، امریکی کانگریس رکن کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ

ویب ڈیسک

|

24 Jan 2025

پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے 23 جنوری 2025 کو واشنگٹن میں امریکی اراکین کانگریس جو ولسن اور راب بریسناہن سے ملاقات کی۔

 ملاقات کے کچھ دیر بعد، رکن کانگریس جو ولسن نے اپنے X اکاؤنٹ پر "فری عمران خان" یعنی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا

 پاکستانی حکومت کے ایک سینئر اہلکار کے ساتھ بات چیت کے بعد ولسن کی پوسٹ کا تجزیہ کچھ سیاسی ماہرین نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی مستقل مقبولیت کے عکاس کے طور پر کیا ہے۔

 پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کا موجودہ حکمران جماعت اور اسٹیبلشمنٹ سے اختلاف برقرار ہے۔

 اس سے قبل 25 دسمبر 2024 کو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقرر کردہ مشن کے خصوصی نمائندے رچرڈ گرینل نے بھی اس معاملے پر اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ "پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان جیل سے رہائی" ملے اور پاکستان میں جمہوریت بحال ہو۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!