امریکا، امیگریشن افسر نے خاتون کو گولی مار کر قتل کردیا

امریکا، امیگریشن افسر نے خاتون کو گولی مار کر قتل کردیا

وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ دفاع میں کی گئی
امریکا، امیگریشن افسر نے خاتون کو گولی مار کر قتل کردیا

Webdesk

|

8 Jan 2026

منیاپولس: امریکا کی ریاست منیسوٹا کے شہر منیاپولس میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کے ایک اہلکار کی فائرنگ سے 37 سالہ خاتون ڈرائیور کے ہلاک ہونے کی دل دہلادینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ دفاع میں کی گئی، تاہم منیاپولس کے میئر جیکب فرے نے اس کارروائی کو غیر ضروری اور لاپرواہی قرار دیتے ہوئے امیگریشن حکام کو شہر چھوڑنے کا کہہ دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو شہر کے جنوبی علاقے میں ایک رہائشی محلے میں سر میں گولی ماری گئی۔ واقعے کے وقت خاتون کا ایک قریبی رشتہ دار بھی موقع پر موجود تھا۔

رپورٹس کے مطابق مقتولہ کی شناخت رینی نِکول میکلن گڈ کے نام سے ہوئی ہے، جو ایک بچے کی ماں تھیں اور سوشل میڈیا پر خود کو شاعرہ اور مصنفہ کے طور پر متعارف کراتی تھیں۔

عینی شاہدین کی جانب سے بنائی گئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک امیگریشن اہلکار گاڑی کے قریب جاتا ہے اور اسی دوران ایک اور اہلکار فائرنگ کر دیتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پھیل گیا اور سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!