5 hours ago
’امریکا جل پاکستان پر عائدہ ویزا پابندی اٹھا لے گا‘
ویب ڈیسک
|
24 Jan 2026
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکا بہت جلد پاکستان پر عائد امیگریشن ویزے پر سے پابندی اٹھالے گا۔
تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں گفتگو کے دوران سینیٹرسلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ ہم امریکا کے ساتھ پرامیگریشن ویزے کی پابندی سے متعلق بات کررہے ہیں، توقع ہے امریکا جلد امیگریشن ویزے سے متعلق پابندی اٹھالے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی شناخت پر آنے والے افغانوں کا مسئلہ امریکی حکام کے سامنے اٹھائیں گے۔ جلد پاکستان سے ایک اورپارلیمانی وفد امریکا کا دورہ کرے گا، جس کا مقصد عوامی نمائندوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کیلئے امیگرنٹ ویزا پراسیس روکنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
Comments
0 comment