امریکا کا چینی طلبا کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان

امریکا کا چینی طلبا کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان

امریکی اعلان کے بعد 2 لاکھ 80 ہزار طلبا کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے
امریکا کا چینی طلبا کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

29 May 2025

چین کے خوف کا شکار امریکا نے اب اپنی دھاگ بٹھانے اور برہم قائم رکھنے کیلیے ایسا فیصلہ کیا جس پر ٹرمپ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

جمعرات کے روز امریکا کے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے اعلان کیا ہے کہ چینی طلبا کے ویزے منسوخ کرنا شروع کردیے ہیں۔ جن چینی طلبا کے ویزے منسوخ کیے جائیں گے ان میں وہ طلبا بھی شامل ہیں جن کے چینی کمیونسٹ پارٹی سے تعلقات ہیں یا وہ جو اہم شعبوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

مارکو نے مزید کہا کہ مستقبل میں چین اور ہانگ کانگ کے ویزا درخواست دہندگان کی جانچ پڑتال بڑھانے کے لیے بھی نظر ثانی کی جائے گی۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک محتاط اندازے کے مطابق گزشتہ سال تقریباً دو لاکھ 80 ہزار چینی طلبا امریکی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں اور اب اُن کا مستقبل خطرے میں ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے برسرِ اقتدار آنے کے بعد سے بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات تنزلی کا شکار رہے ہیں۔ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے تجارتی محصولات عائد کیے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!