13 hours ago
امریکا کا شام میں افواج کی تعداد کم کرنے کا اعلان

Webdesk
|
20 Apr 2025
واشنگٹن :امریکا نے شام میں افواج کی تعداد کم کرنے کا اعلان کردیا۔ امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ شام میں امریکی فوجیوں کی تعداد ایک ہزار سے کم کی جائے گی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے بتایاکہ شام میں داعش کے خلاف کامیابیاں فیصلے کی بنیاد ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی میں داعش کے خلاف آپریشن انہیرنٹ ریزولو جاری رہے گا۔
امریکی محکمہ دفاع نے کہا کہ 2019 میں داعش کی شکست کے بعد عالمی اتحاد نے اہم کردار ادا کیا، امریکی سینٹرل کمانڈ نے گزشتہ سال داعش پر متعدد فضائی حملے کیے۔
پینٹاگون کا کہنا تھا کہ عالمی برادری دہشتگرد تنظیم داعش کے قیدیوں کا مسئلہ حل کرے، شام میں فوجی کی کمی کے باوجود خطے میں فوجی صلاحیت برقرار رکھی جائے گی۔
Comments
0 comment