امریکا میں 15 سالہ بچے کی فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک

امریکا میں 15 سالہ بچے کی فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک

پولیس کے مطابق ملزم اور مقتولین میں گہرا تعلق ہے
امریکا میں 15 سالہ بچے کی فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک

ویب ڈیسک

|

24 Oct 2024

امریکا میں 15 سالہ بچے کی فائرنگ سے خاتون، مرد اور تین بچوں سمیت پانچ افراد ہلاک جبکہ 1 بچی زخمی ہوگئی۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاست واشنگٹن کے علاقے سیئٹل کے جنوب مشرق میں واقع ایک گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، پڑوسیوں نے فائرنگ کی آواز سُن کر پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس ٹیم نے جائے وقوعہ کا تعین کیا اور جب گھر پہنچی تو وہاں سے تین بچوں سمیت پانچ افراد کی لاشیں ملیں جبکہ موقع سے 15 سالہ لڑکے کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین اور ملزم کے درمیان آپس میں گہرا اور قریبی تعلق تھا۔ پولیس ایک کے ترجمان نے یو ایس اے ٹوڈے کو جوابی ای میل میں بتایا کہ "ایسا لگتا ہے کہ وہ سب ایک ہی خاندان کے افراد تھے لیکن اس کی تصدیق کا عمل ابھی جاری ہے۔

 ایک پڑوسی نے بھی میڈیا کو بتایا کہ گھر میں ایک جوڑا اور ان کے پانچ بچے رہتے تھے لیکن اس کی تصدیق کے لیے یو ایس اے ٹو ڈے کے تھانے سے رابطے پر مزید تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کر دیا گیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!