امریکا میں بھارتی ڈاکٹر کی مریضہ کے ساتھ زیادتی

امریکا میں بھارتی ڈاکٹر کی مریضہ کے ساتھ زیادتی

پولیس نے بھارتی نژاد ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا
امریکا میں بھارتی ڈاکٹر کی مریضہ کے ساتھ زیادتی

ویب ڈیسک

|

28 Sep 2025

کیلیفورنیا کے شہر ملپیٹاس میں بھارتی نژاد ڈاکٹر سنجے اگروال کو مریضہ سے جنسی زیادتی کے الزام میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق 68 سالہ ڈاکٹر اگروال پر الزام ہے کہ انہوں نے 16 ستمبر 2025 کو طبی معائنے کے دوران ایک خاتون مریضہ کو نازیبا انداز میں چھوا۔ شکایت درج ہونے کے بعد کرمنل انویسٹی گیشن بیورو نے تحقیقات کیں اور الزام کو درست قرار دیا۔

24 ستمبر کو پولیس نے ڈاکٹر اگروال کو ان کے کلینک سے گرفتار کر کے سانتا کلارا کاؤنٹی جیل منتقل کردیا، جہاں ان پر سیکشل بیٹری کا مقدمہ درج ہے۔

پولیس حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی اور کے پاس ڈاکٹر اگروال کے خلاف مزید معلومات ہیں یا وہ خود متاثرہ ہیں تو رابطہ کریں۔

ڈاکٹر سنجے اگروال پلمونولوجسٹ ہیں اور ملپیٹاس کے ایک سلیپ سینٹر میں پریکٹس کرتے ہیں جبکہ سان ہوزے کے گُڈ سیمیریٹن ہسپتال سے بھی وابستہ ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!