امریکا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ
Webdesk
|
12 Dec 2024
امریکی ریاست ٹیکساس میں مسافر بردار طیارہ ہائی وے پر چلتی ہوئی گاڑیوں پر گر کر تباہ ہوگیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جڑواں انجن والے چھوٹے طیارے نے وکٹوریہ ریجنل ہوائی اڈے سے صبح 10 بجے کے قریب اڑان بھری تھی۔
چھوٹا طیارہ اڑان بھرنے کے بعد تقریبا پانچ گھنٹے تک فضا میں پرواز کرتا رہا اور پھر ہائی وے پر اترنے کی کوشش کرنے لگا، اس دوران طیارہ ہائی پر تین گاڑیوں پر گر کر دو ٹکڑے ہوگیا اور جہاز کا ملبہ شاہراہ پر بکھر گیا جس سے ٹریفک معطل ہوگئی۔
رپورٹس کے مطابق چار افراد کو امدادی کاموں کے دوران شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔
حادثے کے شکار چھوٹے طیارے میں صرف پائلٹ موجود تھا جب کہ ہائی وے پر زخمی ہونے والے دیگر تین افراد کار سوار تھے۔
Comments
0 comment