9 hours ago
امریکا نے غلطی سے اپنا ہی طیارہ مار گرایا
امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ غلطی سے گرائے گئے امریکی طیارے کے دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔
Webdesk
|
22 Dec 2024
امریکا نے غلطی سے بحیرہ احمر پر اپنا ہی طیارہ تباہ کردیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ غلطی سے گرائے گئے امریکی طیارے کے دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایف اے 18ہارنیٹ طیارہ بحیرہ احمر میں امریکی جہازکے قریب تھا، میزائل کروز گیٹس برگ نے میزائل مار کر طیارہ غلطی سے تباہ کردیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ غلطی سیگرائے گئے امریکی طیارے کا ایک پائلٹ معمولی زخمی ہوا جسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ اپنے ہی طیارے کو مار گرانے کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
Comments
0 comment