8 hours ago
امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کردیں
ایران سے تعلق رکھنے والے 12 افراد، 29 کمپنیوں اور 19 جہازوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
Webdesk
|
19 May 2026
امریکا نے ایران سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے متعدد افراد، اداروں اور بحری جہازوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیا۔
امریکی وزیر خزانہ کے مطابق ایران سے تعلق رکھنے والے 12 افراد، 29 کمپنیوں اور 19 جہازوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی تیل کی فروخت میں معاون بحری نیٹ ورک اور درمیانی کمپنیوں کے خلاف مزید اقدامات بھی جاری رہیں گے۔
وزیر خزانہ کے مطابق ایران سے منسلک پانچ سو ملین ڈالر سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی بھی منجمد کردی گئی ہے، جبکہ ان پابندیوں کے ذریعے ایران کو تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی اربوں ڈالر کی آمدن محدود کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
Comments
0 comment