امریکا صدارتی الیکشن، ووٹر کی سہولت کے لیے اردو میں بھی بیلٹ پیپر کا اجرا
Webdesk
|
1 Nov 2024
امریکا میں پانچ نومبر کو ہونے والے صدارتی الیکشن میں ووٹرز کی سہولت کے لیے بیلٹ پیپرز اردو سمیت دیگر زبانوں میں جاری کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں صدارتی انتخابات کا بڑا معرکہ پانچ نومبر کو ہوگا، کچھ علاقوں میں بزرگ اور بیمار شہریوں کیلیے سہولت کے لیے خصوصی پولنگ اسٹیشنز میں پہلے ووٹ ڈالنے کا عمل بھی جاری ہے۔
انگریزی نہ سمجھنے والے ووٹر کی آسانی کیلیے بیلٹ پیپرز کو انگریزی، اردو سمیت دیگر زبانوں میں بھی شائع کیا گیا ہے تاکہ انہیں ووٹنگ میں آسانی ہو اور وہ اپنی مرضی سے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں۔
واضح رہے کہ امریکا میں پاکستان، بنگلادیش اور بھارت کے لاکھوں شہری مقیم ہیں جو اردو بولتے اور لکھتے سمجھتے ہیں۔ اس ضمن میں شکاگو بورڈ نے متعدد پولنگ اسٹیشنز میں اردو بیلٹ پیپرز بھی فراہم کیے ہیں۔
اس کے علاوہ دیگر ریاستوں میں بھی اردو میں بیلٹ پیپرز کی فراہمی کو یقینی بنانے پر کام کیا جا رہا ہے۔ اس اقدام پر ووٹرز نے خوشی کا اظہار کیا۔
Comments
0 comment