امریکا سے جرائم میں ملوث 200 بھارت ڈی پورٹ، بدنام زمانہ گینگ کا کارندہ بھی شامل

امریکا سے جرائم میں ملوث 200 بھارت ڈی پورٹ، بدنام زمانہ گینگ کا کارندہ بھی شامل

ڈی پورٹ کیے جانے والوں میں بدنام گینگسٹر انمول بشنوئی، پنجاب میں مطلوب دو بھاگے ہوئے ملزمان اور 197 غیرقانونی طور پر مقیم افراد شامل ہیں
امریکا سے جرائم میں ملوث 200 بھارت ڈی پورٹ، بدنام زمانہ گینگ کا کارندہ بھی شامل

ویب ڈیسک

|

19 Nov 2025

امریکا نے غیرقانونی رہائش اور جرائم میں ملوث افراد کے خلاف بڑے ایکشن کے دوران 200 بھارتیوں کو ملک بدر کر دیا۔

ڈی پورٹ کیے جانے والوں میں بدنام گینگسٹر انمول بشنوئی، پنجاب میں مطلوب دو بھاگے ہوئے ملزمان اور 197 غیرقانونی طور پر مقیم افراد شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انمول بشنوئی، پہلے سے گرفتار گینگ لیڈر لارنس بشنوئی کا چھوٹا بھائی ہے اور بھارت میں اس پر کئی سنگین مقدمات درج ہیں۔ ان کیسز میں سابق وزیر بابا صدیق کے قتل اور اداکار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ جیسے واقعات بھی شامل بتائے جاتے ہیں۔

تحقیقاتی اداروں کے مطابق انمول بشنوئی نے اپریل 2022ء میں جعلی پاسپورٹ استعمال کرتے ہوئے بھارت سے بھاگنے میں کامیابی حاصل کی اور بعدازاں امریکا اور کینیڈا کے درمیان جعلی روسی دستاویزات کے ذریعے سفر کرتا رہا۔ اسی دوران اس کا بھائی لارنس، بیرون ملک بیٹھ کر گینگ کی سرگرمیاں چلاتا رہا۔

امریکی حکام نے گزشتہ سال کیلیفورنیا میں انمول کو گرفتار کیا تھا اور اسے الیکٹرانک اینکل ڈیوائس لگا کر نگرانی میں رکھا گیا۔ بعد میں اسے حراست میں لے کر لویزیانا سے بھارت ڈی پورٹ کرنے کا عمل مکمل کیا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!