امریکا اور حوثیوں کے درمیان جنگ بندی کا اعلان

امریکا اور حوثیوں کے درمیان جنگ بندی کا اعلان

مستقبل میں نہ تو امریکی افواج حوثیوں کو نشانہ بنائیں گی اور نہ ہی حوثی
امریکا اور حوثیوں کے درمیان جنگ بندی کا اعلان

Webdesk

|

7 May 2025

مسقط : سلطنت اومان نے اعلان کیا ہے کہ اس کی ثالثی کے نتیجے میں امریکا اور یمنی حوثیوں کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے، اس اہم پیش رفت کا مقصد خطے میں کشیدگی کا خاتمہ اور بحیر احمر میں بحری تجارتی راستوں کا تحفظ ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق یہ بات اومان کے وزیر خارجہ بدر البو سعیدی نے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے واضح کیا کہ حالیہ دنوں میں مسقط نے واشنگٹن اور صنعا کی حوثی قیادت سے وسیع مشاورت کی جس کے نتیجے میں دونوں فریق جنگ بندی پر آمادہ ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں نہ تو امریکی افواج حوثیوں کو نشانہ بنائیں گی اور نہ ہی حوثی بحیر احمر یا باب المندب میں امریکی جہازوں کو ہدف بنائیں گے۔

 انہوں نے دونوں فریقوں کے مثبت اور تعمیری رویے کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ خطے میں پائیدار امن، انصاف اور خوشحالی کی بنیاد رکھے گا۔

ادھر امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان تامی بروس نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ حوثیوں نے امریکا کو باضابطہ طور پر مطلع کیا ہے کہ وہ جنگ روکنا چاہتے ہیں۔

 انہوں نے جہازوں پر حملے بند کرنے کا بھی عہد کیا ہے۔ بروس کے مطابق حوثیوں کے ہتھیار ڈالنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فضائی کارروائیاں روکنے کی منظوری دے دی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!