امریکہ کا ایک اور جنگی طیارہ بحیرہ احمر میں جا گرا

امریکہ کا ایک اور جنگی طیارہ بحیرہ احمر میں جا گرا

ایک ہفتے کے اندر یہ اسی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے
امریکہ کا ایک اور جنگی طیارہ بحیرہ احمر میں جا گرا

Webdesk

|

7 May 2025

واشنگٹن: امریکی حکام نے کہاہے کہ ایک امریکی ایف - 18 لڑاکا طیارہ اس وقت بحیرہ احمر میں گم ہو گیا جب وہ طیارہ بردار بحری جہاز ہیری ایس ٹرومین پر اترنے کے بعد رن وے سے پھسل کر سمندر میں جا گرا۔

 تقریبا ایک ہفتے کے اندر یہ اسی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔ امریکی میڈیا نے بتایاکہ حکام کے مطابق طیارہ لینڈنگ کے بعد مکمل طور پر رکنے میں ناکام رہا۔

 دونوں پائلٹوں نے طیارے کے گرنے سے پہلے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا دی، بعد ازاں انھیں امدادی ہیلی کاپٹر کے ذریعے بحفاظت نکال لیا گیا۔

ایک فوجی افسر کا کہنا تھا کہ ابتدائی طبی معائنے سے معلوم ہوا ہے کہ پائلٹوں کو صرف معمولی چوٹیں آئی ہیں، جب کہ رن وے پر موجود عملے کے کسی رکن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی اسی طیارہ بردار بحری جہاز سے ایک اور لڑاکا طیارہ سمندر میں گر گیا تھا۔ یہ طیارہ اس وقت یمن میں حوثیوں کے خلاف امریکی فضائی کارروائیوں میں مدد کر رہا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!