امریکہ کی ایران پر نئی پابندیاں

امریکہ کی ایران پر نئی پابندیاں

امریکی محکمہ خزانہ نے جمعہ کے روز ایران سے متعلق نئی اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے
امریکہ کی ایران پر نئی پابندیاں

Webdesk

|

9 Jun 2025

واشنگٹن : امریکی محکمہ خزانہ نے جمعہ کے روز ایران سے متعلق نئی اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، جن کے تحت 10 ایرانی افراد اور 27اداروں کو ہدف بنایا گیا ہے۔

پابندیوں کی زد میں آنے والوں میں کم از کم دو کمپنیاں ایسی بھی شامل ہیں جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ ان کا تعلق ایران کی قومی آئل ٹینکر کمپنی سے ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزارتِ خزانہ کے ماتحت غیر ملکی اثاثوں پر نظر رکھنے والے دفتر نے ان کمپنیوں کو خصوصی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں ان کے امریکہ میں موجود تمام اثاثے منجمد ہو گئے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!