امریکہ نے ایران کو آبنائے ہرمز پر ٹول فیس کے بجائے بڑی پیشکش کردی

امریکہ نے ایران کو آبنائے ہرمز پر ٹول فیس کے بجائے بڑی پیشکش کردی

جامع جوہری معاہدے اور پابندیاں اٹھنے کی صورت میں ایران کو ٹول فیس کی نسبت 100 گنا زیادہ منافع ہو گا۔
امریکہ نے ایران کو آبنائے ہرمز پر ٹول فیس کے بجائے بڑی پیشکش کردی

Webdesk

|

2 Jul 2026

واشنگٹن:  امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے دعوی کیا ہے کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز پر ٹول ٹیکس عائد نہ کرنے کی صورت میں ایران کو بڑی اقتصادی پیشکش کی ہے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق دوحہ میں امریکہ اور ایران بالواسطہ تکنیکی مذاکرات آبنائے ہرمز پر مرکوز رہے۔امریکی حکام نے ایران کو مشورہ دیا کہ بڑا سوچیں، آبنائے ہرمز میں ٹول فیس کے بجائے معاشی فوائد لیں۔

جامع جوہری معاہدے اور پابندیاں اٹھنے کی صورت میں ایران کو ٹول فیس کی نسبت 100 گنا زیادہ منافع ہو گا۔

ایگزیوس کے مطابق دوحہ مذاکرات میں ایران آبنائے ہرمز سے متعلق اپنے مقف پر قائم رہا، امریکہ نے آبنائے ہرمز میں کسی بھی نئے انتظام پر خلیجی ممالک کی منظوری ضروری قرار دی۔

امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق دونوں ممالک نے ایک ہفتے تک آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم رکھنے پر اتفاق کیا ہے، دونوں ممالک میں ٹول ٹیکس کے معاملے پر اختلافات بدستور برقرار ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!