امریکی فوج نے بحیرہ عرب میں ایک اور مشکوک جہاز روک لیا

امریکی فوج نے بحیرہ عرب میں ایک اور مشکوک جہاز روک لیا

امریکی افواج مشرق وسطی میں ناکہ بندی کے نفاذ کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں
امریکی فوج نے بحیرہ عرب میں ایک اور مشکوک جہاز روک لیا

Webdesk

|

29 Apr 2026

واشنگٹن: امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ(سینٹکام)نے کہا ہے کہ بحیرہ عرب میں امریکی میرینز نے ایم وی بلیو اسٹار تھری نامی ایک تجارتی جہاز کو روکا۔

بیان کے مطابق اس جہاز پر شبہ تھا کہ وہ امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران کی جانب جانے کی کوشش کر رہا ہے۔

سینٹکام نے بتایا کہ تلاشی لینے اور یہ تصدیق ہونے کے بعد کہ جہازکسی ایرانی بندرگاہ کی جانب نہیں جارہا، اسے چھوڑ دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکی افواج مشرق وسطی میں ناکہ بندی کے نفاذ کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، اور اب تک ایران جانے یا ایرانی بندرگاہوں سے آنے والے 39 جہازوں کا رخ موڑا جاچکا ہے تاکہ پابندیوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!