امریکی صدرجہاز کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے بال بال بچ گئے

امریکی صدرجہاز کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے بال بال بچ گئے

ٹرمپ کے لڑکھڑانے کا واقعہ نیوجرسی سے چھٹیاں گزارکر واشنگٹن ڈی سی واپس جانے کے دوران پیش آیا۔
امریکی صدرجہاز کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے بال بال بچ گئے

Webdesk

|

9 Jun 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی جہاز ائیر فورس ون کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے اچانک لڑکھڑا گئے اور گرتے گرتے بچ گئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے لڑکھڑانے کا واقعہ نیوجرسی سے چھٹیاں گزارکر واشنگٹن ڈی سی واپس جانے کے دوران پیش آیا۔

ٹرمپ طیارے میں سوار ہونے کے لیے طیارے کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑائے، پھر انہوں نے سنبھل کر سیڑھیاں چڑھیں اور طیارے کے دروازے پر پہنچ کر ائیرپورٹ پر موجود افرادکو ہاتھ بھی ہلایا۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ رواں ماہ 79 سال کے ہوجائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں پنسلوینیا میں ایک انتخابی ریلی کے دوران ان پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں گولی ان کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!