امریکی صدارتی انتخابات، ایلون مسک کا ٹرمپ کو مہم کیلیے بڑی فنڈنگ دینے کا اعلان
ویب ڈیسک
|
14 Jul 2024
نیویارک: ٹیسلا كے سی ای او اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے سابق امریكی صدر ٹرمپ كی الیكشن مہم كیلئے بڑی فنڈنگ فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔
غیر ملكی میڈیا كے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایكس كے چیئرپرسن اور ٹیسلا كے سی ای او ایلون مسک امریكی صدر جوبائیڈن كے بڑے ناقدین تصور كیے جاتے ہیں اور اب انہوں نے سابق صدر ٹرمپ كی الیكشن مہم كو سپورٹ كرنے كے لیے بڑی فنڈنگ كی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایلون وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ كی جماعت ری پبلكن كی دوبارہ موجودگی دیكھنا چاہتے ہیں، جس كے لیے انہوں نے یہ فیصلہ كیا تاہم ایلون كی جانب سے فنڈنگ كی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
رپورٹس كے مطابق اس سے قبل ایلون مسک نے كہا تھا كہ وہ ٹرمپ اور جوبائیڈن كے اوپر اپنی دولت خرچ نہیں كریں گے تاہم اب یہ خبریں سامنے آئی ہیں كہ انہوں نے امریكا میں كام كرنے والے ایک گروپ پولیٹیكل ایكشن كمیٹی كو بڑے پیمانے پر فنڈنگ كی ہے جب كہ یہ گروپ 15 جولائی كو اس حوالے سے ایک فہرست جاری كرے گا۔
غیر ملكی میڈیا كا كہنا ہے كہ ایلون مسک كی جانب سے فی الحال عوامی سطح پر كسی امیدوار كی حمایت كا اعلان نہیں كیا گیا ہے تاہم ان كی فنڈنگ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ٹرمپ فنڈریزنگ میں جوبائیڈن پر سبقت حاصل كرچكے ہیں۔
Comments
0 comment