مسافر بس کو خوفناک حادثہ، 38 افراد جان سے گئے

مسافر بس کو خوفناک حادثہ، 38 افراد جان سے گئے

بس سا پالو سے شمال مشرقی ریاست باہیا کے شہر وٹوریا دا کونکویسٹا جا رہی تھی۔
مسافر بس کو خوفناک حادثہ، 38 افراد جان سے گئے

Webdesk

|

22 Dec 2024

مسافر بس اور ٹرک کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں کم از کم 38 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کے جنوب مشرقی علاقے میں ہفتے کے روز ایک خوفناک بس حادثے میں کم از کم 38 افراد ہلاک ہوگئے، جسے برازیلین صدر نے 'خوفناک سانحہ'قرار دیا۔

بس سا پالو سے شمال مشرقی ریاست باہیا کے شہر وٹوریا دا کونکویسٹا جا رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ٹرک سے تصادم کے نتیجے میں بس میں آگ لگ گئی جس کے باعث مسافر ہلاک ہوئے۔

حکام کے مطابق ایک اور گاڑی بھی بس سے ٹکرائی تھی لیکن اس کے مسافر محفوظ رہے۔

فائر فائٹرز نے عینی شاہدین کا حوالہ دیتے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرک سے گرینائٹ پتھر کا ایک بلاک بس پر گرا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!