مشرق وسطیٰ کشیدگی، خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو اہم ہدایات جاری

مشرق وسطیٰ کشیدگی، خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو اہم ہدایات جاری

پاکستانی ملازمین کو حفاظتی اقدامات اپنانے کے لیے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔
مشرق وسطیٰ کشیدگی، خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو اہم ہدایات جاری

Webdesk

|

26 Jul 2026

دبئی: خلیج فارس میں سیکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال میں خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانی ورکرز کو اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ اسلام آباد کی جانب سے اس حوالے سے ایک معلوماتی پیغام جاری کرتے ہوئے خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانی ملازمین کو حفاظتی اقدامات اپنانے کے لیے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

معلوماتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ خلیج فارس کے خطے میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال تیزی سے غیر یقینی اور حساس ہوتی جا رہی ہے اس لیے خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانی ورکرز درج ذیل اہم حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔

1۔ خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانی بلا ضرورت گھروں سے بابر نکلنے سے گریز کریں اور جہاں تک ممکن ہو محفوظ مقامات پر ہی قیام کریں۔

2۔ بالخصوص فوجی تنصیبات، ہوائی اڈوں، سرکاری عمارتوں یا دیگر حساس مقامات کے قریب جانے سے مکمل اجتناب کیا جائے، کیونکہ ایسے مقامات کسی بھی غیر متوقع صورتحال میں ممکنہ ہدف بن سکتے ہیں۔

3۔ مقامی پولیس، سول ڈیفنس اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے جاری کردہ تمام ہدایات پر مکمل عمل کرنا انتہائی ضروری ہے۔

4۔ کسی بھی قسم کی فوجی نقل وحرکت، میزائل یا دیگر دفاعی سرگرمیوں یا انفراسٹرکچر کو ہونے والے ممکنہ نقصانات کی ویڈیوز یا تصاویر بنانا، انہیں سوشل میڈیا پر شائع کرنا یا دوسروں کو بھیجنا سخت قانونی نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔

5۔ خلیجی ممالک کے سائبر کرائم قوانین نہایت سخت ہیں اور ان کی خلاف ورزی کی صورت میں فوری ملک بدری اور مستقبل میں کسی بھی خلیجی ملک میں دوبارہ داخلے پر مستقل پابندی عائد ہو سکتی ہے۔

6۔ خلیجی ممالک میں کسی بھی قسم کے احتجاج، جلسے یا عوامی مظاہرے میں شرکت قانونا ممنوع ہوتی ہے، ایسی سرگرمیوں میں شامل ہونا بھی فوری گرفتاری یا ملک بدری کا سبب بن سکتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!