متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سمیت 87 ممالک کو خاص سہولت دیدی

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سمیت 87 ممالک کو خاص سہولت دیدی

ان ممالک کے شہریوں کو ایئرپورٹ پہنچنے پر 30 سے 90 دنوں تک کا ویزا فراہم کردیا جائے گا
متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سمیت 87 ممالک کو خاص سہولت دیدی

Webdesk

|

19 Mar 2024

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سمیت 87ممالک کو خاص سہولت دیدی، متعدد ممالک کے لیے ایئرپورٹ پر ویزہ فراہم کرنے کی سہولت میں اسرائیل بھی شامل کوبھی شامل کیا گیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اماراتی وزارت خارجہ نے ویزے سے مستثنیٰ ممالک کی فہرست کی ترتیب نو کی ہے جس کے تحت اسرائیل اور بھارت سمیت 87 ممالک کے شہری بغیر پیشگی ویزا کے یو اے ای میں داخل ہوسکتے ہیں۔

یو اے ای کی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق ان ممالک کے شہریوں کو ایئرپورٹ پہنچنے پر 30 سے 90 دنوں تک کا ویزا فراہم کردیا جائے گا جس میں مزید 10 دن کی توسیع کی جا سکتی ہے۔

کن ممالک کو 30 اور کن کو 90 دن کا Visa On Arrival فراہم کیا جائے گی اس کی معلومات یو اے ای کی آفیشل ویب سائٹ پر ڈال دی گئی ہیں۔ ان ممالک کے شہریوں کو پیشگی کسی انتظام کے ملک میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

بیان کے مطابق گلف تعاون تنظیم (GCC) کے رکن ممالک کے شہریوں کو نہ تو انٹری ویزا کی ضرورت ہے اور نہ ہی کسی کفیل کی ضرورت ہو گی۔

اماراتی وزارت خارجہ کے بقول جی سی سی ممالک کے شہری متحدہ عرب امارات کے کسی بھی ایئرپورٹ یا بندرگار پر پہنچنے پر جی سی سی ملک کی طرف سے جاری کردہ پاسپورٹ یا شناختی کارڈ پیش کرنے کے بعد ملک میں داخل ہو سکتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!