12 hours ago
مودی حواس باختہ، پاکستانی شہری سے رابطے پر بھارتی وی لاگر جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ویب ڈیسک
|
17 May 2025
نئی دہلی: بھارتی پولیس نے مشہور ٹریول وی لاگر جیوتی ملہوترا کو ایک پاکستانی شہری کے ساتھ مبینہ غیرقانونی روابط اور حساس معلومات کے تبادلے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، جیوتی پر الزام ہے کہ انہوں نے دہلی میں ایک پاکستانی افسر سے ملاقات کی، دو بار پاکستان کا سفر کیا اور قومی سلامتی سے متعلق معلومات شیئر کیں۔
ہریانہ کے ڈی ایس پی کمل جیت نے بتایا کہ جیوتی کو آفیشل سیکرٹس ایکٹ اور بی این ایس ایکٹ کی دفعہ 152 (قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنا) کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ سے مشکوک مواد برآمد ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق انہیں 5 دن کے ریمانڈ پر لے لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
جیوتی ملہوترا کون ہیں؟
جیوتی ملہوترا ہریانہ کے ضلع حصار کی رہائشی اور ایک مشہور ٹریول وی لاگر ہیں۔ ان کے یوٹیوب پر 3.5 لاکھ جبکہ انسٹاگرام پر ایک لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔
ان کے سوشل میڈیا پر پاکستان کے سفر کی متعدد ویڈیوز موجود ہیں، جن میں وہ پاکستانی دکانداروں سے بات چیت کرتی، چائے پیتی اور اشیاء کی قیمتوں کا موازنہ کرتی نظر آتی ہیں۔
یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے حالات موجود ہیں۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ وہ قومی سلامتی سے متعلق تمام معاملات پر سخت نظر رکھے ہوئے ہیں۔
Comments
0 comment