مودی کی سندور مہم پر بھارتی خواتین سیخ پا، کھری کھری سنادیں

ویب ڈیسک
|
30 May 2025
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کی فرقہ پرست حکومت نے ملک بھر میں شادی شدہ ہندو خواتین کو گھر گھر جا کر سندور (ورمیلی پاؤڈر) فراہم کرنے کی ایک متنازعہ مہم کا اعلان کیا ہے، جو 9 جون سے شروع ہوگی۔
مودی سرکار کے اس عجیب اقدام پر ملک میں شدید تنقید ہو رہی ہے، جبکہ بہت سے لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ مودی پاکستان کے خلاف ناکام "آپریشن سندور" سے توجہ ہٹانے کے لیے خواتین اور پدرسری علامات کو سیاسی ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ہندوستانی خواتین سے جب مودی کی سندور مہم کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ غصے میں آ گئیں اور انہوں نے مودی پر الزام لگایا کہ وہ انہیں اپنی سیاست کا ذریعہ بنا رہے ہیں۔
ایک خاتون نے کہا: "ہمارے شوہر ہمارے سندور کی حفاظت کریں گے، تم کون ہوتے ہو؟ مجھے شرم آ رہی ہے کہ میرے ملک کا وزیراعظم اس قسم کی گھٹیا باتیں کر رہا ہے۔
دوسری خاتون نے کہا: "سندور ہمارے شوہر کا حق ہے، تمہارا سندور سے کیا تعلق؟ اگر تم نے ایسا کوئی اقدام کیا تو تمہیں پتہ بھی نہیں چلے گا کہ ہم تمہارے ساتھ کیا کریں گی۔"
یہ مہم ہندوستانی معاشرے میں شدید تنازعہ کا سبب بن رہی ہے، جبکہ مودی حکومت پر مذہبی اور جنسی امتیاز کو ہوا دینے کے بھی الزامات لگ رہے ہیں۔
Comments
0 comment