مودی نے بھارتی فوج کو پاکستان کیخلاف کارروائی کا اختیار دے دیا

مودی نے بھارتی فوج کو پاکستان کیخلاف کارروائی کا اختیار دے دیا

بھارتی وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا
مودی نے بھارتی فوج کو پاکستان کیخلاف کارروائی کا اختیار دے دیا

ویب ڈیسک

|

30 Apr 2025

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم اور کابینہ نے  پہلگام واقعے پر اپنی فوج کو پاکستان کے خلاف کارروائی کا مکمل اختیار دے دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت سکیورٹی  کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہو ا، جس میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مشیر قومی سلامتی امور اجیت ڈوول اور مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے۔

اجلاس میں پہلگام واقعے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی فوج کو  پہلگام واقعے پر  ردعمل کی اجازت دے دی۔

مودی کا کہنا تھا کہ  ردعمل کا طریقہ کار، وقت، مقام اور اہداف خود فوج طے کرےگی۔ خبر ایجنسی کے مطابق  ایک اعلیٰ حکومتی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی حکومت نے پہلگام  حملے کا الزام  پاکستان پر لگایا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی کل بدھ کو سکیورٹی امور، معاشی امور اور سیاسی معاملات پر کابینہ کمیٹی کے الگ الگ اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!