میڈلین کے عملے کی گرفتاری، بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

میڈلین کے عملے کی گرفتاری، بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

اسرائیل کے فوجی حملوں نے غزہ کے اہم بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا کر تباہ کر دیا ہے
میڈلین کے عملے کی گرفتاری، بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

Webdesk

|

9 Jun 2025

اسرائیل کی جانب سے  غزہ کے مظلوموں کے لئے امداد لے جانے والی میڈلین کشتی پر سوار 12 افراد پر مشتمل عملے کو روک کر حراست میں لینے کی خبر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس حراست کو بین الاقوامی قوانین کے خلاف قرار دیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل Agns Callamard نے اپنے بیان میں کہا کہ "انسانی امداد اور یکجہتی کے کارکنوں کے عملے کو لے جانے والے میڈلین کو زبردستی روک کر اسرائیل نے ایک بار پھر مقبوضہ غزہ کی پٹی میں شہریوں کے تئیں اپنی قانونی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کی ہے اور بین الاقوامی عدالت انصاف کے قانونی طور پر پابند ہونے والے احکامات کی اپنی سرد مہری کا مظاہرہ کیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل Agns Callamard  نے کہا کہ آدھی رات کو اور بین الاقوامی پانیوں میں کیا جانے والا آپریشن بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور کشتی پر سوار افراد کی حفاظت کو خطرے میں ڈالتا ہے۔ کشتی پر موجود عملے کے اراکین غیر مسلح کارکن اور انسانی حقوق کے محافظ تھے ایک انسانی مشن پر تھے، انہیں فوری طور پر اور غیر مشروط طور پر رہا کیا جانا چاہیے۔

اسرائیل کی بین الاقوامی ذمہ داری ہے کہ وہ غزہ میں شہریوں کو خوراک، ادویات اور دیگر ضروری سامان تک مناسب اور محفوظ رسائی حاصل کرنے دے، جوان کی بقا کے لیے ناگزیر ہے۔

اسرائیل کے فوجی حملوں نے غزہ کے اہم بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا کر تباہ کر دیا ہے، جس میں زرعی زمینوں جیسے خوراک کی پیداوار کے ذرائع بھی شامل ہیں، جس کے باعث قحط سالی کی صورتحال پیدا ہوچکی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!