میٹرک طالب علم کے ساتھ غیر اخلاقی تصاویر پر خاتون پرنسپل کو سزا

میٹرک طالب علم کے ساتھ غیر اخلاقی تصاویر پر خاتون پرنسپل کو سزا

خاتون پرنسپل کی مطالعاتی دورے کے دوران میٹرک طالب علم کے ساتھ تصاویر وائرل ہوئیں تھیں
میٹرک طالب علم کے ساتھ غیر اخلاقی تصاویر پر خاتون پرنسپل کو سزا

Webdesk

|

29 Dec 2023

بھارت میں ایک خاتون ٹیچر کی میٹرک کے طالب علم کے ساتھ نازیبا تصاویر وائرل ہوئیں جس پر وزارت تعلیم نے نوٹس لے کر پرنسپل کو سزا دے دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والے خاتون ٹیچر نے مطالعاتی دورے کے دوران میٹرک کے طالب علم کے ساتھ غیر اخلاقی تصاویر بنوائیں اور پھر انہیں شیئر کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پشپالتھا آرمرو گملا گاؤں کے گورنمںٹ ہائی اسکول کی پرنسپل ہیں۔ انٹرنیٹ پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں خاتون ٹیچر کو طالب علم سے گلے لگاتے اور بوس کو کنار کرتے دیکھا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم نے فوٹو شوٹ وائرل ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے خاتون کو معطل کردیا۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ سامنے آئی کہ فوٹو شوٹ چکبالا پور کا ہے جہاں اسکول کے طالب علم ایک تعلیمی دورے پر گئے تھے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین نے خاتون ٹیچر کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ لڑکے کے والدین نے ایجوکیشن آفیسر سے شکایت درج کرائی اور خاتون ٹیچر کے رویے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!