میئر کے جیل جانے کے بعد استنبول میں الیکشن کا اعلان

ویب ڈیسک
|
24 Mar 2025
استنبول کے گورنر نے معزول میئرز کے انتخابات کا اعلان کر دیا ہے ۔
اعلان کیمطابق 26 مارچ کو استنبول میٹروپولیٹن میونسپلٹی، Şişli اور Beylikdüzü کی میونسپل کونسلوں میں کونسل کے اراکین میں سے نئے میئرز کا انتخاب کیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ استنبول ‛ سسلی اور بیلکدوزو کے میئرز پر کرپشن و دہشت گرد تنظیموں سے روابط کے الزام پر آج انہیں معزول کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے ۔
معلوم رہے کہ ترکی کی وزارت داخلہ نے استنبول کے میئر Ekrem İmamoğlu کو ان کے فرائض سے عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا ۔
ان پر الزام تھا کہ انہوں نے غیر قانونی طور پر ذاتی ڈیٹا کا غلط استعمال کیا ، رشوت لی اور دہشت گرد تنظیم سے روابط کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔
عدالتی کارروائی کیمطابق Beylikdüzü کے میئر، مہمت مرات چالک پر الزام ہے کہ وہ جرائم کرنے والی تنظیم کے رکن ہیں اور Şişli کے میئر، Resul Emrah Şahan، جن پر ایک مسلح دہشت گرد تنظیم کو مدد فراہم کرنے کا الزام تھا، کو بھی وزارت داخلہ کے حکم سے ان کے عہدوں سے معطل کر دیا گیا تھا۔
بلدیات کے قانون نمبر 5393 کے آرٹیکل 45 کے تحت تینوں بلدیات میں انتظامی خلا کو پر کرنے کے لیے نئے میئر متعلقہ میونسپل کونسلوں کے اندر سے منتخب کیے جائیں گے، جبکہ برطرف میئرز کے خلاف مقدمات کی تحقیقات جاری ہیں ۔
Comments
0 comment