میئر نیویارک ظہران ممدانی نے قرآن پاک پر عہدے کا حلف اٹھا لیا

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے قرآن پاک پر عہدے کا حلف اٹھا لیا

اس موقع پر ظہران ممدانی کی اہلیہ بھی موجود تھیں
میئر نیویارک ظہران ممدانی نے قرآن پاک پر عہدے کا حلف اٹھا لیا

Webdesk

|

1 Jan 2026

نیویارک : امریکا کے شہر نیویارک کے پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی نے قرآن پاک پر عہدے کا حلف اٹھا لیا۔نیویارک میں منعقد تقریب میں ظہران ممدانی نے قرآن شریف پر ہاتھ رکھ کر حلف لیا۔

 ظہران ممدانی نیویارک کے 111ویں اور پہلے مسلمان میئر ہیں۔نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمز نے سٹی ہال کے نیچے ایک تاریخی سابق سب وے اسٹیشن پر ظہران ممدانی سے نیویارک سٹی کے میئر کی حیثیت سے حلف لیا۔

 اس موقع پر ظہران ممدانی کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔ نیویارک سٹی کی سیاسی تاریخ میں یکم جنوری کو ایک منفرد اور علامتی لمحہ رقم ہوگیا، ظہران ممدانی نے بطورِ میئر عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

 وہ نیویارک کے پہلے میئر بن گئے جنہوں نے حلف برداری کے دوران قرآنِ پاک کو بطور مذہبی کتاب استعمال کیا۔ اس اقدام کو شہر کی متنوع آبادی کی نمائندگی اور شہری تاریخ میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا۔ظہران ممدانی کا تعلق ایک ایسے پس منظر سے ہے جو اس سے قبل نیویارک کے میئر کے دفتر میں نظر نہیں آیا۔

وہ جنوبی ایشیائی نژاد، نوجوان نسل سے تعلق رکھنے والے اور مسلمان ہیں۔ ظہران ممدانی ان چند امریکی منتخب عہدیداروں میں شامل ہوگئے جنہوں نے قرآن پر حلف اٹھایا ہے۔اٹارنی جنرل نیویارک لیٹیا جیمز نے ظہران ممدانی سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!