انڈونیشیا میں 6 اعشاریہ 7 شدت کا زلزلہ

انڈونیشیا میں 6 اعشاریہ 7 شدت کا زلزلہ

زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع فی الحال موصول نہیں ہوئی ہے۔
انڈونیشیا میں 6 اعشاریہ 7 شدت کا زلزلہ

Webdesk

|

16 Oct 2025

جکارتہ: امریکی جیو لوجیکل سروے نے بتایا کہ انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں 6 اعشاریہ 7 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ابیپورہ شہر سے 200 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔

انڈونیشیا میں آنے والے اس زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع فی الحال موصول نہیں ہوئی ہے۔

بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ انڈونیشیا میں آنے والے اس زلزلے سے بحرالکاحل میں سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!