نماز فرض ہے اس کا لازمی اہتمام کریں، والدین کی عزت اور ہمیشہ سچ بولیں، خطبہ حج

نماز فرض ہے اس کا لازمی اہتمام کریں، والدین کی عزت اور ہمیشہ سچ بولیں، خطبہ حج

اے اللہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد فرما اور اُن کی مشکلات ختم کردے، دعا
نماز فرض ہے اس کا لازمی اہتمام کریں، والدین کی عزت اور ہمیشہ سچ بولیں، خطبہ حج

ویب ڈیسک

|

5 Jun 2025

امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ نے خطبہ حج میں کہا ہے کہ نماز فرض ہے اس کی پابندی کریں، والدین کی عزت اور ہمیشہ سچ بولیں۔

امام شیخ ڈاکٹرصالح بن عبد اللہ نے حج کا خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ ایمان والوں کی شان تقوی ہے جو دنیا اور آخر کی بھلائی کا سبب ہے۔

انہوں نے حدیث بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’رسول اکرم ﷺ نے فرمایا اے ایمان والو اللہ کی عبادت ایسے کرو کہ جیسے تم اللہ کو دیکھ رہے ہو، یا پھر اللہ کی عبادت اس طرح سے کرو کہ جیسے اللہ تمھیں دیکھ رہا ہےُ۔

امام کعبہ کا کہنا تھا کہ شیطان تمھارا کھلا دشمن ہے جو شر پھیلاتا ہے، نیکی سے روکتا اور برے کاموں کی طرف راغب کرتا ہے جبکہ اللہ نے تمھیں برائی اور گناہوں سے رکنے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں لہذا زیادہ سے زیادہ نیکیاں کریں، نمائز قائم کریں کیونکہ یہ اللہ اور بندے کے درمیان رابطے کا واحد ذریعہ ہے، صرف نماز ہی قائم نہیں کرنی بلکہ اس کی حفاظت بھی کرنی ہے۔

ڈاکٹر صالح نے کہا کہ جب انسان باطنی امراض میں مبتلا ہوتا ہے تو انسان کا قرب حاصل نہیں کرپاتا، اللہ نے نماز کے ساتھ روزہ ، زکوہ اور حج بھی فرض کیا ہے۔ روزے انسان کو باطنی امراض سے پاک کر دیتے ہیں۔

امام مسجد الحرام نے کہا کہ دین اسلام کے تین درجات ہیں اور سب سے بڑا درجہ احسان ہے, اسکے بعد والدین سے صلہ رحمی، نرم رویہ اور وعدوں کی تکمیل بھی دین کا حصہ ہے جبکہ حیا ایمان کی شاخ ہے اس کو لازمی اختیار کرو۔

شیخ صالح بن عبداللہ نے کہا کہ حج کے دوران اللہ کا بہت زیادہ ذکر کرنا چاہئے، دعائیں کرنی چاہئے اور دنیا و آخرت کی بھلائیاں مانگنی چاہئیں۔ اللہ نے فرمایا کہ نیکی میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں اور بری باتوں سے رک جائیں۔ 

انہوں نے کہا کہ آج کے دن اللہ فرشتوں کو فخر سے کہہ رہا ہوگا کہ میرے بندے میری بندگی اور عبادت کیلیے یہاں جمع ہوئے ہیں۔

 

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!