انٹرنیٹ کے ذریعے پہلی خاتون وزیراعظم منتخب

انٹرنیٹ کے ذریعے پہلی خاتون وزیراعظم منتخب

تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا
انٹرنیٹ کے ذریعے پہلی خاتون وزیراعظم منتخب

ویب ڈیسک

|

18 Sep 2025

نیپال نے تاریخ رقم کرتے ہوئے دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں وزیراعظم کا انتخاب سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے کیا گیا۔

حال ہی میں عوامی احتجاج اور پرتشدد مظاہروں کے باعث نیپال کے صدر، وزیراعظم اور کابینہ کے وزرا مستعفی ہو کر ملک سے فرار ہوگئے تھے۔ ان حالات میں سابق چیف جسٹس سشیلا کارکی کو عبوری وزیراعظم کے طور پر منتخب کیا گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انہیں روایتی پارلیمانی طریقۂ کار سے نہیں بلکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ڈسکارڈ" پر عوامی ووٹنگ کے ذریعے منتخب کیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس آن لائن انتخاب میں 7 ہزار 713 افراد نے حصہ لیا، جن میں اکثریت نے سشیلا کارکی کے حق میں ووٹ دیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نیپال کی سیاست میں ایک نئی تاریخ رقم کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں ڈیجیٹل جمہوریت کے امکانات کو اجاگر کرتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!