نوبل کیلیے عمران خان کی نامزدگی مسترد، ایواڈ دینے سے اسکا وقار مجروح ہوگا

نوبل کیلیے عمران خان کی نامزدگی مسترد، ایواڈ دینے سے اسکا وقار مجروح ہوگا

نوبل انسٹی ٹیوٹ کی وضاحت
نوبل کیلیے عمران خان کی نامزدگی مسترد، ایواڈ دینے سے اسکا وقار مجروح ہوگا

ویب ڈیسک

|

3 Apr 2025

نوبل انسٹی ٹیوٹ نے عمران خان کو دنیا کے سب سے بڑے عالمی ایوارڈ نوبل کیلیے نامزدگی کو مسترد کردیا ہے۔

عمران خان کو ناروے کی سینئر پارٹی نے نوبل انعام کیلیے انسٹی ٹیوٹ کو دیا اور اسکی ویڈیو بھی جاری کی تھی۔

تاہم اب نوبل انسٹی ٹیوٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی نوبل انعام کیلئے نامزدگی کی خبروں کو مسترد کر دیا اور اسے ایک سیاسی اقدام قرار دے دیا۔

نوبل انسٹی ٹیوٹ نے بانی عمران خان کی نوبل انعام کیلئے نامزدگی کی خبروں کو ناروے میں مقیم پاکستانیوں کے ووٹ لینے کی ترکیب قرار دے دیا۔ 

نوبل انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر کرسٹیان برگ ہارپ ویکن کا ناروے کے اخبار میں مضمون لکھا اور نامزدگی کے دعوے پر بات کی اور لکھا کہ نامزدگی سے پہلے نامزدگی کا اعلان کر کے ناروے کے پاکستانی ووٹروں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب کسی رہنما نے نوبل انعام نامزدگی کا اس طرح استعمال کیا جس سے نوبل انعام کے وقار کو نقصان پہنچا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!