نائجیریا: آئل ٹینکر میں خوفناک دھماکے سے 94 ہلاک
حکام نے بتایاکہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک فیول ٹینکر سڑک پر الٹ گیا تھا
Webdesk
|
16 Oct 2024
ابوجہ: نائجیریا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، آئل ٹینکر دھماکے میں 94 افراد ہلاک اور چالیس سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک فیول ٹینکر سڑک پر الٹ گیا تھا جیسے ہی لوگ ایندھن نکالنے کے لیے جمع ہوئے، ٹینکر میں غیر متوقع طور پر آگ لگ گئی۔
جس کے نتیجے میں تباہ کن دھماکہ ہواجس سے تقریبا چورانے افراد ہلاک اور چالیس سیزائد زخمی ہوگئے۔ واضح رہے اسی طرح کا واقعہ پاکستان کے شہر بہاولپور میں بھی پیش آیا تھا۔
Comments
0 comment