نئی دہلی میں 4.0شدت کا زلزلہ، لوگوں میں خوف وہراس
نئی دہلی اور مضافات میں 4.0 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

Webdesk
|
17 Feb 2025
نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی اور مضافات میں 4.0 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے بعد لوگ خوف کی وجہ سے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ۔ زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 35 منٹ پر محسوس کیے گئے ۔
Comments
0 comment