نیتن یاہو کا ایرانی جوہری پروگرام پر حملے سے متعلق بڑا انکشاف
اسرائیلی حملے کے باوجود ایران کے جوہری ہتھیار بنانے کے راستے کو روکا نہیں جا سکا ۔
Webdesk
|
19 Nov 2024
تل ابیب : اسرائیلی وزیر اعظم نیتن ہاہو نے تقریبا ایک ماہ بعد دعوی کیا ہے کہ اکتوبر میں ایران پر کیے گئے اسرائیلی حملے میں ایرانی جوہری پروگرام کے ساتھ جڑے کئی اجزا کو نشانہ بنایا تھا۔
اس حملے میں ایران کے میزائل سازی کے شعبے کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔ عرب ٹی وی کے مطابق نیتن یاہو کے حوالے سے یہ انکشاف کیا گیا کہ یہ بات کوئی راز نہیں ہے،وہ ایران پر حملے کے سلسلے میں اسرائیلی پارلیمنٹ میں تقریر کر رہے تھے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ ان کے جوہری پروگرام کے ایک خاص جزو کو اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا تھا۔
اس موقع پر اسرائیلی وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی حملے کے باوجود ایران کے جوہری ہتھیار بنانے کے راستے کو روکا نہیں جا سکا ۔
Comments
0 comment